حیدرآباد۔17جولائی(اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے اپوزیشن لیڈر وائی اسے
جگن موہن ریڈی نے آج سریکا کولم کے دورہ کے موقع پر انتباہ دیا کہ اگر چیف
منسٹر چندرا بابو نائیڈو زرعی قرضوں سے متعلق خاموش رہیں۔ انہوں نے مزید
کہا کہ ایک مہینہ اقتدار کا گزر جانے کے باوجود اس پر کوئی واضح اعلان
نہیں
کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جسمیں آفات سماوی اور تباہی کے
حادثات پیش آسکتے ہے۔ ایسے میں چندرا بابو نائیڈو کی خاموشی بے معنی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ چندرا بابو نائیڈو وقت گزاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے
انتباہ دیا کہ مزید تاخیر کی صورت میں کسانوں کے ساتھ ملکر تحریک چلائی
جائیگی۔